مزید خبریں

زلمی ٹی 10 میڈیا کرکٹ لیگ کاپروقارتقریب میں آغاز

پشاور(جسارت نیوز) پشاور پریس کلب کے زیراہتمام زلمی میڈیا کرکٹ لیگ تاریخی اسلامیہ کالج گراؤنڈ پشاور میں پروقار تقریب میں شروع ہوگئی جس کا باضاط افتتاح پشاور زلمی کے ڈائریکٹرکرکٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرام نے کیا اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک، سینئر صحافی شمیم شاہد، جنرل سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی، پشاور پریس کلب اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین ظفراقبال، خیبریونین کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی سمیت دیگر اہم شخصیات اور کثیر تعداد میں صحافی موجود تھیں۔ پشاور زلمی کے تعاون سے منعقدہ ٹی ٹن کرکٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں مردان زلمی کی ٹیم نے بنوں زلمی ٹیم کو نو وکٹوں سے شکست دی۔