کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے ممبر اورمقامی روزنامہ سے وابستہ سینئر صحافی طاہر صدیقی نے کمشنر کراچی میراتھون کی سینئیر سٹیزن کیٹگری میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے طاہر صدیقی کو میراتھون میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ،کراچی پریس میں طاہر صدیقی کے اعزاز میں جلد استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔