مزید خبریں

جوکووچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

میلبرن(جسارت نیوز) سربیا کے نوواک جوکووچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میں جوکووچ نے یونان کے اسٹفنوس اسٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔جوکووچ نے دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جس کے بعد ان کیگرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 22 ہوگئی ہے اور وہ اسپین کے رافیل نڈال کے برابر آگئے ہیں۔جوکووچ نے اپنے کیریئر میں 22 گرینڈسلیم ٹائٹلز جیتے ہیں جب کہ 11 ٹورنامنٹس میں وہ رنر اپ رہے ہیں ۔ سربیا کے 35 سالہ اسٹار کھلاڑی نے 7 مرتبہ ومبلڈ ن ، 3 یو ایس اوپن اور 2 مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیتے ہیں۔