مزید خبریں

مریم کی آمد کا تحفہ مہنگے پیٹرول کی صورت میں عوام کو دیا گیا،حلیم عادل

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا کے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے، مریم نواز کی آمد کا تحفہ مہنگے پیٹرول کی صورت میں عوام کو دیا گیا ہے ،نااہل حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے عوام مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلیے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈالا جائے گا،پی ڈی ایم کا ٹولا عوام پر عذاب کے طور پر مسلط کیا گیا ہے۔