مزید خبریں

پڈعیدن :قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کچل دیا

پڈعیدن (جسارت نیوز) قومی شاہراہ مورو بائی پاس سکون ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا،بر وقت اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت دستگیر کالونی مورو کے رہائشی 22 سالہ نوجوان احسن اعوان ولد قربان اعوان کے نام سے ہوئی، اطلاع پر اعوان برادری کے افراد کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔