مزید خبریں

ماتلی :سماجی تنظیم انسرچ اینڈانڈیکٹو ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام ریلی

ماتلی (نمائندہ جسارت) ملک گیر سماجی خدمات انجام دینے والی سماجی تنظیم انسرچ اینڈانڈیکٹو ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام ضلع بدین کے تعلقہ ہیڈ کوارٹر ماتلی میں لڑکیوں کی تعلیم کی شرح میں اضافہ کے لیے شعور آگاہی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء شہر کے مرکزی راستوں سے ہوتے ہوئے کلب چوک پہنچے۔اس موقع پر انسرچ کے مرکزی عہدیداروں روبینہ وارث، خالدہ ارباب، ریحانہ شیخ، عائشہ علی، رضا سوڈھو، ایڈووکیٹ محمد فیاض آرائیں اور محمد رمضان مغل نے لڑکیوں کی تعلیم کیوں ضروری ہے؟ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سماجی تنظیم کے رہنمائوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کی شعور آگاہی مہم کا آغاز ماتلی سے کیا گیا ہے، اس کا دائرہ پورے ضلع بدین اور دیہی علاقوں کے مرکزی قصبات تک پھیلایا جائے۔