مزید خبریں

نواب شاہ :ووٹ کی اہمیت و رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی سیمینار

 

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس شہید بینظیرآباد کی جانب سے ووٹ کی اہمیت و رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی سیمینار گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چیزل آباد میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد پرویز احمد کلوڑ، اسکول ہیڈ ماسٹر حاکم علی رند، عبدالحفیظ عباسی اور دیگر نے کہا کہ جمہوری عمل میں ووٹ کی اہمیت ہے جس کے لیے ووٹ کی رجسٹریشن اور درست استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن شہریوں نے اب تک اپنے ووٹ کی رجسٹریشن نہیں کروائی تو وہ فوری ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس سے رابطہ کرکے اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں تاکہ آئندہ منعقد ہونے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔ مقررین نے طلباء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقے کی عوام کو ووٹ کی اہمیت اور رجسٹریشن سے متعلق آگاہی فراہم کرکے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اس موقع پر سیمینار میں محمد سلیم، مسرور میمن،اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔