مزید خبریں

میرپورخاص :سگی بیٹی سے زیادتی کا الزام ثابت ، باپ کو عمر قید اور جرمانہ

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے سگی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے کا الزام سچ ثابت ہونے پر مجرم عبدالرشید کو عمرقید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 6 ماہ سزا بھگتنا ہوگی۔ واضح رہے کہ مجرم عبدالرشید کے خلاف ویمن پولیس اسٹیشن میں 2021 میں اپنی سگی بیٹی صوبیا سے جنسی زیادتی کرنے کا مقدمہ درج ہوا تھا جس پر گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔