مزید خبریں

کوئٹہ :کیسکو میں خالی پوسٹوں پر بھرتیاں نہ کر نے کیخلاف احتجاج

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے جانب سے کیسکو کے فیڈر آوٹ سورس کرنے اور ہزاروں خالی پوسٹوں پر بھرتیاں نہ کر نے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے صدر پیر محمد کاکڑ، سر پرست اعلیٰ آغا سلطان شاہ، جنرل سیکر ٹری ملک سعید جان لہڑی، اسلام یوسفزئی، عزیز احمد سارنگزئی حاجی عبد المجید خلیل بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو لیبر یو نین بلوچستان کیسکو انتظامیہ کے جانب سے فیڈروں کو آٹ سورس کرنے کے فیصلے کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے، کیسکو لیبر یونین یہ سمجھتی ہے کہ یہ تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا ابتدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری سے بجلی مہنگی اور ملازمین بے روزگار ہوں گے جو معیشت کے لیے نیک شگون نہیں۔ مقررین نے کہا کہ نجکاری کے بجائے کیسکو کمپنی میں اصلاحات کی جائے کمپنی میں سزا اور جزا کا نظام نافذ کیا جائے کمیشن اور کرپشن کا خاتمہ کی جائے اہم پوسٹوں پر دیانت دار افسران کو تعینات کیا جائے کمیشن اور کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، کمپنی کے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے افسرانکو کم سٹاف اور فیلڈ میں کام کرنے والے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ سٹاف کی کمی کی وجہ حادثات میں اضافہ اور کمپنی کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیسکو میں 33 فیصد ایمپلائز سن کوٹے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہزاروں خالی پوسٹوں پر میرٹ اور اہلیت کے بنیاد پرتعیناتی کی جائے۔