مزید خبریں

میہڑ: سندھی بتڑا پرائمری اسکول سہولیات سے محروم

میہڑ (نمائندہ جسارت) قدیم تعلیمی ادارہ سندھی بٹڑا پرائمری اسکول سہولیات سے محروم ہے۔ اسکول میں کلاسز، فرنیچر، عملہ، واش روم اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے۔ ہیڈ ماسٹر عجیب اللہ قمبرانی نے کہا ہے کہ اسکول 1919 میں قائم ہوا تھا، اس وقت 500 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں لیکن اسکول میں کمرے نہیں، واش رومز کی شدید کمی ہے اور فرنیچر کی کمی کے باعث سکول کے بچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، اسٹاف کی فراہمی ضروری ہے۔ وزیر تعلیم قدیم اسکول کی بہتری کے لیے اقدامات کریں۔