مزید خبریں

حیدرآباد: سابق اہلیہ سے مسروقہ سامان کی برآمدگی کامطالبہ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نیو نسیم نگر قاسم آباد کے رہائشی انجینئر اورنگزیب شیخ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی سابق اہلیہ صائمہ نے ان کی غیر موجودگی میں لبیک ایس ڈی ایس ایونیو میں فلیٹ کا تالہ توڑا، 29 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات چوری کرلیے، جبکہ بلڈنگ یونین کے چیئرمین سلیم میمن واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے پر بھاری رقم کا مطالبہ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ صائمہ کو بااثر افراد کی حمایت حاصل ہے،انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ مسروقہ رقم، سونا اور دیگر سامان واپس کر کے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔