مزید خبریں

جامشورو :شہید اﷲ بخش سومرو یونیورسٹی میں نمائش

جامشورو (نمائندہ جسارت) شہید اﷲ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز میں ٹیکسٹائل ڈیزائن کے دوسرے سال کے طلبہ و طالبات کی جانب سے نمائش کا انعقاد کیا گیا۔نمائش کا اِفتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بھائی خان شر نے شعبے کے چیئر مین راجکمار مہیشوری کے ہمراہ کیا، جس کے بعدانہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور نوجوانوں کے کام کو خوب سراہتے ہوئے داد دی ۔نما ئش سے پہلے طالبات نے اپنے اساتذہ صبا قیوم لغاری اور فریحہ ظفر کی رہنمائی میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کا دورہ کیا۔