مزید خبریں

حیدرآباد :محنت کش کا معصوم بیٹا دماغ اور پیٹ کے امراض میں مبتلا

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) محنت کش کا معصوم بیٹا دماغ اور پیٹ کے امراض میں مبتلا، آغا خان اسپتال میں زیر علاج ہے۔ گجراتی محلے کا یوسف اپنی اہلیہ کرن کے ہمراہ 3 سالہ بچے کولیے پریس کلب جاپہنچا، لوگوں اور حکومت سے مدد کی درخواست کی۔ اس موقع پر بیمار بیٹے کی والدہ کرن نے بتایا کہ ان کا 3 سالہ معصوم بیٹا حسیب ذہنی اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہے۔ اس کا علاج سول اسپتال کراچی، انڈس اسپتال کراچی، سول اسپتال حیدرآباد اور دیگر اسپتالوں سے کرایا جس کے بعد انڈس اسپتال کراچی نے ان کے بیٹے کا علاج آغا خان اسپتال میں کرانے کی تجویز دی ہے جہاں غربت کے باعث اس کا علاج نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور نادار ہیں، آغا خان اسپتال سے اس کا علاج نہیں کر سکتے، حکومت سندھ اور سرندی کے عوام سے اپیل ہے کہ معصوم بیٹے کا آغا خان اسپتال سے علاج کرائیں اور اس کی جان بچائیں۔