مزید خبریں

کھپرو :ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کی شرح میں40 فیصد اضافہ

کھپرو (نمائندہ جسارت) ڈالر مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد اضافہ ہو گیا۔ آٹا ،چاول، چینی، دال، پیاز، لہسن، دودھ، کوکنگ آئل کے نرخ مارکیٹ میں فوراً بڑھا دیے گئے۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے یکم فروری سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ زیر غور ہے جس کا اثر پاکستان کی غریب عوام پر ہو گا۔کھانے پینے کی اشیاء پہلے ہی پہنچ سے دور ہو گئیں، اب آٹا 140 روپے کلو، چاول ٹوٹا 150روپے کلو، پیاز 240 روپے کلو، لہسن 400 روپے کلو، کوکنگ آئل 600 روپے لیٹر، دودھ 160 روپے کلو ، چائے کی پتی 95گرام 155، میڈیسن کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا۔ مرغی 540 روپے کلو، بکرا 1400 روپے کلو پرپرائس کنٹرول کمیٹی مکمل ناکام ہو گئی ہے، پرائس کنٹرول کمیٹی کے افسران دفتر سے نکلنے کی زحمت نہیں کرتے، مفت کی تنخواہیں لے رہے ہیں، یہ پاکستان کی حکومت پر بوجھ بن گئے ، یہ ادارہ ختم ہونا چاہیے، خود کشی کے واقعات بڑھنے لگے، حکومت اپنے کیس ختم کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔ عوام نے آرمی چیف ، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ مارکیٹ میں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے، اداروں کو سختی سے ہدایت جاری اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔