مزید خبریں

۔17 ارب کی کرپشن: ڈاکٹر عاصم و دیگر کی بریت کی درخواست

کراچی (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف جے جے وی ایل میں 17 ارب کرپشن کا معاملہ ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کردی، ملزمان کے وکلا آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل دیں گے،عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹر عاصم کا سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہناتھا کہ ملک سخت حالات کی طرف جا رہا ہے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے، درست اقدامات نہ کیے تو بہت سنگین حالات ہوں گے، وقت آگیا ہے، سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر فیصلے کرنے ہوں گے، ہمیں اپنے اخراجات کم کرنے ہوں گے ایس آر اوز سے کام نہیں چلے گا، منی بجٹ سے کام نہیں ہوگا، پوری قوم کو متحد ہو کر سمجھنا ہوگا کہ کس مشکل کا سامنا کر رہے ہیں۔