مزید خبریں

۔50کروڑ کی کرپشن: سیکرٹری سندھ اسمبلی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

کراچی (نمائندہ جسارت) سندھ اسمبلی کے بجٹ میں 50 کروڑ روپے سے زائد کی خورد برد کا معاملہ ، سندھ ہائیکورٹ نے اسپیشل سیکرٹری سندھ اسمبلی محمد خان رند کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں سندھ اسمبلی کے سینئر اسپیشل سیکرٹری محمد خان رند کو معطل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے محمد خان رند کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سندھ حکومت کو درخواست گزار کے خلاف حتمی کارروائی سے روک دیا، عدالت نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو انکوائری میں تعاون کا حکم دے دیا اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 7 فروری تک جواب طلب کرلیا۔