مزید خبریں

وزیراعظم کے 2کیمپ دفاترکی سیکورٹی فو ل پروف بنانے کافیصلہ

لاہور (آن لائن) پنجاب کی نگران حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور میں واقع 2 کیمپ دفاتر کی سیکورٹی مزید فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے محکمہ خزانہ نے آئی جی پولیس پنجاب کو23 جنوری کو 12 کروڑ30 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیے تھے۔ مذکورہ رقم سے آئی جی پنجاب وزیراعظم کے دونوں کیمپ دفاتر واقع ماڈل ٹائون اور ڈیفنس کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے دونوں دفاتر کے باہر کنٹرول روم قائم کرنے کے سلسلے میں2 کنٹینر، سیکڑوں میٹر تار، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹرز سمیت دیگر ضروری آلات خریدیں گے جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے آئی جی پنجاب سے ملاقات میں انہیں وزیراعظم کے دونوں کیمپ دفاتر کی سیکورٹی فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کیں اور فوری طور پر سیکورٹی آلات نصب کرنے کا حکم دیا۔