مزید خبریں

حیدرآباد:ملازمت کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے حیسکو ملازم کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے نے حیسکو میں ملازمت کا جھانسہ دیکر لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے حیسکو کے ملازم محمد عارف کو ایس ایس پی آفس کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے انسپکٹر حسن جعفری کے مطابق فریادی ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹرالیاس سے ان کے بیٹے کو حیسکو میںملازمت کا جعلی آرڈرز دیکر 4 لاکھ روپے وصول کیے جبکہ دوسرے فریادی زاہدہ سے 3لاکھ روپے وصول
کیے ان کے بیٹے کی ملازمت کے حوالے سے جعلی آرڈرز دیا گیا جس کے تحت ایف آئی اے نے 2مختلف مقدمات درج کرلیے ہیں ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔