مزید خبریں

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان،فلسطین کی شاندار کامیابی

اسلام آباد(جسارت نیوز)اسلام آباد میں جاری پندرہویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے دوسرے روز پاکستان، فلسطین اور سری لنکا نے اپنے میچز جیت لیے۔دوسرے روز پہلے میچ میں میزبان پاکستان نے بنگلا دیش کو صفر کے مقابلے میں 14 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان کے شہزاد نے 3, فقیر حسین، عمیر امداد، محمد یونس، اسد علی نے 2-2 جبکہ ارسلان، فضل اور وسیم اکرم نے ایک ایک رن اسکور کیا ۔ دوسرے میچ میں فلسطین ٹیم نے اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں نیپال کو ایک کے مقابلے میں 22 رنز سے ہرا دیا۔ملک عبداللہ  اور ابراہیم نے 4-4, یونس حلیم نے 3، طارق، امیر, رمسے، الیاس عطییے، محمد عبید ربو نے 2-2 جبکہ طارق صبحو نے ایک رن بنایا۔نیپال کا واحد رن رنجیت نے اسکور کیا۔تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے بھارت کو 2 کے مقابلے میں 11 رنز سے شکست دی۔سری لنکا کی جانب سے آمیلا نے 3, ہیمات، سامیرا نے 2-2 جبکہ سیناویرتنا، سندن، کرشنا اور آئیرش نے ایک ایک رن اسکور کیا۔انڈیا کے دونوں رن نندن نے بنائے۔دوسرے روز مہمانان خصوص پی ایس بی کے سابق ڈی جی ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا اور ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام تھے۔جن سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر و ایونٹ ہیڈ سید فخر علی شاہ نے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا۔