مزید خبریں

مقدس ہستیوں کی توہین کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں،قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان کی آئینی و قانونی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔مرکزی رہنما جے یو آئی نے کہا ہے کہ مقدس ہستیوں کی توہین کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں،ہماری جان،ہمارا مال سب کچھ حضور ؐکی عزت و ناموس کے تحفظ کیلیے حاضر ہے،اس وقت تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان آئینی و قانونی جدوجہد کے ذریعے مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی عزت و ناموس کا تحفظ کرکے پوری امت مسلمہ کی جانب سے فرض کفایہ ادا کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ قاری نوید مسعود ہاشمی اور جنرل سیکرٹری حافظ احتشام احمد نے گزشتہ روز قصر ناز کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان سے تفصیلی ملاقات کی۔دوران ملاقات قاری محمد عثمان کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم اور اس میں ملوث مجرمان کے تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان کی آئینی و قانونی جدوجہد سے آگاہ کیا گیا۔مرکزی رہنما جے یو آئی قاری محمد عثمان نے تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان کے قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ؐکی اس قدر بدترین توہین ہمارے لیے مر مٹنے کا مقام ہے۔سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کسی بھی قسم کی رعایت و نرمی کے مستحق نہیں ہیں۔مقدس ہستیوں کی توہین میں ملوث مجرمان کو بلا تفریق آئین و قانون کے مطابق نشان عبرت بنایا جانا چاہیے۔