مزید خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیاں گمراہ کن ہیں‘ اوگرا

اسلام آباد (اے پی پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کے ترجمان نے میڈیا میں گردش کرنے والی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں قیاس آرائی پر مبنی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گمراہ کن اور غلط قرار دیاہے ۔ ہفتہ کو اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ گزشتہ شام سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں جو گمراہ کن اور غلط ہیں۔انہوں نے گمراہ کن اور غلط معلومات پھیلانے والے عناصر کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی مفاد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔