مزید خبریں

عمران خان کے آصف زرداری کیخلاف الزامات خطرناک ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف عمران نیازی کے الزامات بے بنیاد اور خطرناک ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں‘ مخالفین کے خلاف سازشیں، الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا وطیرہ ہے۔اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ لغو بیان بازی سیاسی طور پر زندہ رہنے کی کوشش ہے‘ قوم عمران خان کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے، سابق وزیر اعظم نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کیا۔