مزید خبریں

طلبہ کی عزت نفس اور اسکولز کی ساکھ ترجیح واقعے کی تحقیقات ضروری ہے، حیدر علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے سولائزیشن اسکول میں پیش آنے واقعے پر کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات ضروری ہے، اسکول اور اساتذہ کا موقف بھی سامنے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو طعنہ زنی اور جسمانی سزا اخلاقی اور قانونی طور پر منع ہے، طلبہ کی عزت نفس اور اسکولز کی ساکھ اولین ترجیح ہے، والدین کو سوشل میڈیا کے بجائے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز میں شکایت درج کرانی چاہیے، جلد بازی والدین اور اساتذہ کے باہمی تعلق کو خراب کرتی ہے، تصدیق کے بعد ہی صحیح یا غلط کا پتا چل سکتا ہے، انفرادی غلطی کو اسکول کی کارکردگی نہ سمجھا جائے۔