مزید خبریں

ٹنڈو الہیار: بروہی برادری کے گھروں کو اچانک آگ لگ گئی

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) یونین کائونسل سلطان آباد کے گائوں میں اچانک بروہی برادری کے گھروں کو اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلے آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگے جس کے نتیجے میں بروہی برادری کے چار گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔ اس موقع پر ارض محمد بروہی نظر محمد بروہی نیاز محمد بروہی اور نیک محمد بروہی نے بتایا کہ گھر کے چولہے سے اچانک نکلنے والی چنگاری نے ہمارے کچے گھروں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے گھر خا کستر ہوگئے ہیںجبکہ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ آگ بجھائی لیکن شعلوں سے گھروں کا سارا سامان خاکستر ہوگیا، فائر بریگیڈ کی گاڑی ہمیشہ کی طرح لیٹ پہنچی۔