میہڑ (نمائندہ جسارت) سندھی بٹرا کے رہائشی ولید بروہی نے اپنی معصوم بیٹی حفصہ بروہی کے ہمراہ نیشنل پریس کلب پہنچ کر بتایا کہ 2012 میں میری شادی فاطمہ بروہی سے ہوئی جسے میں نے 8 سال قبل طلاق دے دی تھی، طلاق کے بعد میری بیوی سابق اہلیہ فاطمہ نے ذوالفقار چانڈیو نامی شخص سے دوسری شادی کر لی ، وہ مسلسل نتائج بھگتنے اور جھوٹے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 سال سے میرے ساتھ رہنے والی معصوم بیٹی کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔