مزید خبریں

بدین :قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

بدین (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے تحت مسجد اقصیٰ کھوسکی روڈ سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نے کہا کہ قرآن کی توہین ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے، انہوں نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی والے واقعے کی سخت مذمت اور اسے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ اسلاموفوبیا اور مغرب کے چہرے پر بدنما داغ ہے، سوئیڈن کے بعد نیدرلینڈ میں بھی اس طرح کے واقعے کی اطلاعات مغربی دنیا کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔پاکستان واقعے کیخلاف بھرپور احتجاج اور سفیر کو طلب کرکے پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا جائے،اوآئی سی کو بھی اس دلخراش واقعہ پر احتجاجی اجلاس اور آئندہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میںاس طرح کے افسوس ناک واقعات کی سدباب کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر اللہ بچایو ہالیپوٹہ، عبدالکریم بلیدی،غلام رسول احمدانی ،عظیم احمد منصوری ،عبداللطیف کھوسہ، فتح خان کھوسہ ودیگر نے خطاب کیا۔