مزید خبریں

چینی باشندے کے ساتھی چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے چائنیز باشندے کے ساتھی چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے چینی باشندے کا بیگ چوری کرلیا تھا جس میں اسکا لیپ ٹاپ ، پاسپورٹ ، نقدی ، کریڈٹ کارڈ سمیت دیگر قیمتی سامان تھا۔ تفصیلات کے مطابق 11 جنوری کو چائنیز باشندے مسٹر Gaoxiongiie نے کراچی کے علاقے سی ویو سے ایک سفید کرولا کار بطور ٹیکسی بک کی،چائنیز باشندہ مذکورہ کار میں تھانہ ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے کے ساحل پر پہنچا اور سیر و تفریح کیلئے ساحل پر چلا گیا جبکہ ٹیکسی میں اپنا بیگ چھوڑ گیا ،بیگ میں چائنیز باشندے کے 1 لاکھ روپے نقد، ایک لیب ٹاپ، ایک موبائل فون، ایک پاسپورٹ، ویزا کارڈ اور چائنیز شناختی کارڈ موجود تھے جو کار کا نامعلوم ڈرائیور لے کر فرار ہوگیا تھا،واردات کا مقدمہ الزام نمبر 07/2023 بجرم دفعہ 379 ت پ نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں درج کیا گیا،پولیس کے مطابق چائنیز باشندہ 10 روز قبل ہی تھائی لینڈ سے پاکستان آیا تھا،پولیس نے تکنیکی ذرائع کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت قادر بخش ولد باسط کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار ملزم کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی کار نمبر BCC 900 اور چوری کیا گیا موبائل فون برآمد لیا گیا ہے،ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے چوری کی گئی رقم سے موبائل فون خریدنے اور کریڈٹ کارڈ سے 7 لاکھ روپے نکال کر طلائی زیوارات خریدنے کا انکشاف کیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔