مزید خبریں

سستا آٹا نہ دینے والے مل مالکان کیخلاف کارروائی کرینگے، راجا دھاریجو

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے کہا ہے کہ عمرکوٹ ضلعی انتظامیہ عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ ماہ سے مہم چلا رہی ہے تاکہ عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ نچلی سطح پر پورے ضلع میں مستقل بنیادوں پر سستے آٹے کے اسٹال لگائے جائیں گے تاکہ عوام کو محکمہ خوراک سندھ کی طرف سے مقرر کردہ نرخ پر عوام کو سستا آٹا کردہ آٹا مل سکے اور ان سستے اسٹالز میں آٹے کی روزانہ فراہمی کے لیے محکمہ خوراک، اسٹنٹ کمشنر اور مختارکار پر مشتمل ٹیم بھی اسٹالز کی نگرانی کرے گی۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں محکمہ روینیو، محکمہ خوراک، فلور مل اور چکی مل مالکان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ تحصیلوں کے اسٹنٹ کمشنرز، مختارکار اور محکمہ خوراک کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ فلور ملوں اور چکی ملوں کا دورہ کریں اور انہیں فراہم کردہ گندم کے کوٹے کے متعلق مکمل رپورٹ دیں اور اس کوٹے کے تحت مل مالکان سستے آٹے کے اسٹالز پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، سستے آٹے کی فراہمی نہ کرنے والے چکی مل مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔