مزید خبریں

سکھر:جھگیوں میں آتشزدگی خاتون جاں بحق، 2 افراد جھلس کر زخمی

سکھر (نمائندہ جسارت) شکار پور روڈ سوسائٹی پر سبزی منڈی کے قریب اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب کی جھگیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے 70 سالہ ضعیف العمر مسمات زہرہ خاتون جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے، آتشزدگی کے باعث 10 جھگیاں اور گھروں میںرکھا سامان بھی خاکستر ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا ، ایدھی کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوںکو اسپتال منتقل کیا ۔