مزید خبریں

پاک قطر تکافل گروپ کا بلنک کے ساتھ معاہدہ

کراچی(کامرس رپورٹر)پاک قطر تکافل گروپ اور بلنک سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈنے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد وصولیوں کو تیزی سے ٹریک کرنا اور اور موجودہ اور نئے صارفین کو ادائیگی کے وسیع اختیارات کے ذریعے ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ثاقب ذیشان اور بلنک(BLINQ) کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف حسن نے معاہدے پردستخط کیے جبکہ اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے ایس وی پی ڈیجیٹل بزنس محمدکاشف، پاک قطر جنرل تکافل کے ایس ای وی پی آپریشنز محمد شعیب اختر ، پاک قطر جنرل تکافل کے ہیڈ آف آٹو میشن کاشان رفیق احمد اور بلنک کے ہیڈ آف بزنس اینڈ پارٹنرشپ حسان رحیم سمیت دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔