مزید خبریں

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کو صالح قیادت مہیا کرنا چاہتی ہے

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم حافظ امان اللہ صابرنے کہا ہے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کو صالح قیادت مہیاء کرنا چاہتی ہے تا کہ مستقبل کے یہ معمار ملک اور قوم کو مستقبل کے ہونے والے چیلنجز کا مقابلہ کر کے پاکستان کی نظریاتی سر حدوں کی خفاظت کر سکیں۔ موجودہ حالات میں طلبہ کی ذمہ داری اورزیادہ ہو جاتی ہے۔کیونکہ ملک کی نظریاتی سرحدوں پر طاغوتی قوتوں کی یلغار نت نئے انذاز سے حملہ آور ہو رہی ہے ۔ فحاشی اور عریانی کا سیلاب نوجوانوں کے کردا ر کو خراب کررہا ہے۔اور نوجوان طلبہ اپنی منزل سے دور جا رہے ہیںجمعیت کے نوجوانوں کو معاشرے میں اگر حقیقی داعی بننا ہے تو وہ مصعب بن عمیرؓ کے اسوہِ حسنہ کو تھام لیں اور اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیں۔ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کا نوجوان مایوسی اور اداسی کا شکار ہے۔ مسلمان ہونے کا اولین تقاضہ ہے کہ برے سے برے حالات میں حق کا ساتھ دیا جائے اور گھبرایا نہ جائے۔اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں میں تعلیمی شعور بلند کرنے،طلبہ کی کردار سازی،اسلام اور پاکستان سے محبت کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا ان حالات میں نوجوانوں اور اسلامی جمعیت طلبہ کا کردار اور ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے طلبہ سے کہا کہ تعلیم کیساتھ طلبہ پر دوہری ذمے داری ہے کہ معاشرے میں تعلیم حاصل کرنے والے غریب طلبہ کے مسائل کو بھی آپ نے مل جل کے حل کرنا ہے۔تا کہ کوئی غریب طالب علم غربت کی وجہ سے تعلیم ادھوری نہ چھوڑے جمعیت کے نوجوانوں کو اپنی علمی اور فکری تربیت میں اضافے کی ضرورت ہے اور دینی میدان کے ساتھ ساتھ علمی میدان میں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے اور معاشرے میں ایک رول ماڈل بننا ہے۔ مسلم نوجوان دور جدید کا وہ خوش قسمت انسان ہے جو اسلام کے حیات بخش پیغام کی بددلت آج بھی ہر طرح کی ذہنی و فکری انتشار سے محفوظ ہے اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان کو تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر صاف و شفاف کردار ادا کرنا ہے تنگ نظری اور تعصب کی عینک اتار کر آگے بڑھیں اور زیادہ نوجوانوں کو جمعیت کے پرچم تلے اکٹھا کریں نوجوانوں نے ہی ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے آپ نے دیکھنا ہے کہ اگر اس ملک کے اندر کوئی کمزوری ہے کسی جگہ کیڑا لگ چکا ہے یا کسی جگہ ملک کے خلاف سازش ہورہی ہے تو آپ نے ان سازشوں کو ختم کرنا ہے، پاکستان حرمین کے بعد ہمارے لیے ایک انمول تحفہ ہے ہمیں اس ملک کی قدر کرنی چاہیے، پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر پاکستانی نوجوانوں کی راہنمائی اور سرپرستی کرنی چاہیے گزشتہ بیس برس سے پاکستان خاصے مسائل و مشکلات سے دوچار ہے،پاکستان کو اس کی حقیقی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں۔