مزید خبریں

چمن پاک افغان بارڈر پر سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی ہو گئی

چمن (آن لائن)چمن پاک افغان بارڈر پر سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی ہو گئی جنگ بندی کے بعد باب دوستی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بحال ہے، سرحد پر کسٹم ٹریڈ کی معمول کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں، چمن بارڈر کے قریب علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی آبادی پر 2 بار گولہ باری کی گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔