مزید خبریں

Jamaat e islami

ملازمین 13سال سے ترقی کے منتظر ہیں، بی ایس پی ایمپلائز ویلفیئر

میرپورخاص( مانیٹرنگ ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین کا اپنے حقوق کیلییسراپا احتجاج ہیں، مطالبات منظور نہ کیے گئے تو اسلام آباد میں احتجاج اورہڑتال کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان بی آئی ایس پی ایمپلائز ویلفیئرایسوسی ایشن سندھ کے صدر خرم باجوہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر توفیق چنا کے ہمراہ میڈیا نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی صدر نے کہا کہ انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین 13برس سے ایک ہی اسکیل پر کام کررہے ہیں، ڈیلی ویجز ملازمین اپنے حقوق کے حصول کیلیے کسی مسیحا کے منتظر ہیں ان کی کوئی شنوائی نہیں
ہورہی ہے ملازمین کی کوئی پینشن ہے نہ کوئی میڈیکل پالیسی ہے اس کے باوجودموذی مرض کورونا وائس کی لہر ہو یا سیلاب کی تباہ کاریاں وہ اپنے بچوں اور اپنی جانوںکی پرواہ کیے بغیر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کسی حکومت نے ان کی دادرسی نہیں کی اور نہ ہی ان کے مسائل کے حل کیلیے کوئی سنجیدہ اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر کے بی آئی ایس پی ملازمین اپنے حقوق کیلیے سراپا احتجاج ہیں۔