مزید خبریں

Jamaat e islami

توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان فوجداری کارروائی کیلیے 9جنوری کوذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد (آن لائن) ضلعی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے۔ 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا اور انہیں 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس فیصلے میں الیکشن کمیشن نے فوج داری کارروائی کا معاملہ سیشن کورٹ کو بھیجا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال توشہ خانہ کیس ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو آئندہ تاریخ پیشی 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔