مزید خبریں

Jamaat e islami

سندھ سائٹ لمیٹڈ کا صنعتکار ایس ایم منیر کے انتقال پر اظہارافسوس

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ سائٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر چودھری مظہر الحق نے پاکستان کی صنعتکار و تاجر برادری کے ممتاز رہنما ایس ایم منیر کے انتقال پر دلی صدمے کا اظہار کیا ہے اوران کی مغفرت کی دعا کی ہے، چودھری مظہر الحق نے کہا کہ ایس ایم منیر کا نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر میں صنعت و تجارت کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار تھا، صوبے و وفاقی حکومت کے اداروں میں ہر دور میں ایس ایم منیر نے مختلف فورمز پر نمائندگی کی اور بلا امتیاز صنعتکار و تاجر برادری کے مسائل حل کرانے میں اہم کردار کیا، ایس ایم منیر بہت خوش اخلاق اور نرم خو انسان تھے،
صنعتکاروں وتاجروں کے ساتھ محنت کشوں میں بھی بہت پذیرائی رکھتے تھے۔