مزید خبریں

Jamaat e islami

جماعت اسلامی سندھ کے ضلعی امرا کا اجلاس اتوارکو کراچی میںہوگا

کراچی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے ضلعی امرا کا اجلاس اتوار18دسمبر کو صبح 10 بجے قبا آڈیٹوریم میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔صوبائی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال کے علاوہ سہ ماہی کارکردگی، دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی تیاری، دعوت
الی اللہ مہم ،سیلاب زگان میں امدادی و بحالی سرگرمیوں سمیت ودیگر دعوتی و تنظیمی امورکا جائزہ لیاجائے گا۔ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر سے ضلعی ذمے داران شریک ہوں گے۔