مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد،جامعہ مہران میں جاپانی زبان سکھائی جائینگی، ڈاکٹرطحہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہاکہ جامعہ مہران میں آئندہ سال سے جاپانی زبان سکھانے کی کلاسز شروع کی جائیں گی ۔یہ بات انہوںنے مہران یونیورسٹی جامشورو میں جاپانی کتابیںتحفہ دینے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مہران یونیورسٹی، سندھ یونیورسٹی، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے جاپان کے المنائی اور مہران یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جاپانی کونسل خانہ کراچی کی جانب سے مہران یونیورسٹی کو جاپان کے اَدب، فن، سیاست، معاشرتی، اقتصاد یات، ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے متعلق جاپانی نپن فائو نڈیشن کی جانب سے کتا بیں حوالے کی گئیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا جاپان پاکستانی طلبا اور جامعات سے تعاون کرتا رہا ہے۔ اْنہوں نے کہاجامعہ مہران کو زندگی کے پانچ اہم شعبوں کے متعلق کتابیں فراہم کی گئی ہیں، جاپان کی جانب سے پاکستا نی طلبا کو بہترین وظائف بھی ملتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کے جامعہ مہران کو جاپان کی جانب سے ملنے والی کتابوں کے لیے جامعہ کی سینٹرل لائبریری میں ایک کارنر مخصوص کیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے کہا کے جامعہ مہران میں آئندہ سال سے جاپانی زبان سکھانے کی کلاسز شروع کی جائیں گی۔ جاپان کے قائم مقام کائونسل جنرل ناکاگاوا یوشی نے اْردو زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہا میںنے اسلام آباد پاکستان میں پڑھا ہے، مجھے مہران یونیو ر سٹی جامشوروبہت زیادہ پسند آئی ۔ انہوں نے کہا کے پاکستا ن اور جاپان کی دیرینہ اور مضبوط دوستی ہے۔ امید کرتے ہیں کے جامعہ مہران سے علمی و ثقافتی روابطے کے پروگرام جاری رہیں گے۔ تقر یب سے مہران یونیورسٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالسمیع قریشی، ڈاکٹر نعمان سومرو نے بھی خطاب کیا۔