مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد ،بڑی تاجر تنظیموں و یونینز کامشترکہ اجلاس

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ریشم بازار حیدرآباد رجسٹرڈ کی میزبانی میں حیدر آباد کی حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن میں آنے والی بڑی تاجر تنظیموں و یونینز کا مشترکہ مشاورتی اجلاس انجمن کے دفتر میں صدر محمد آصف میمن کونچ والا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تاجروں کے موجودہ مسائل خصوصا حیسکو کے ظالمانہ رویہ پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مشاورت کی گئی جس میں حیدر آباد پرنٹنگ انڈسٹری،حیدر آباد صراف اینڈ جوئیلرز گروپ ،حیدر آباد اسپیئر پارٹس ایسوسی ایشن،انجمن تاجران شاہی بازار یونین،حیدر آباد الیکٹرک ڈیلرز ایسوسی ایشن،حیدر آباد زرگر یونین،حیدر آباد سلائی مشین یونین سمیت مختلف یونینز کے رہنمائوں نے مشترکہ سخت لائحہ عمل پر اتفاق کرتے ہوئے حیسکو کو اپنا رویہ بہتر کرکے تاجروں و شہریوں کو مکمل ریلیف فراہم کرنے ڈٹیکشن بلوں کے خاتمے کی یقین دہانی کرانے اور پسند نہ پسند کی بنیاد پر آپریشن موخر کرکے لوڈ شیڈنگ کا اوقات کار مقرر کرنے کیلئے تین روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر حیسکو نے بلاجواز لوڈ شیڈنگ اور مینٹننس کے نام پر جاری بھتہ خوری بند نہ کی تو ہم احتجاج پر مجبور ہونگے جو پہلا اور سخت قدم ہوگا اور اس کے بعد بھی کاروباری طبقہ کا معاشی قتل عام بند نہ ہوا تو آئندہ ماہ کے بلوں کی ادائیگی روک کر شٹر ڈائون کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حیسکو پر عائد ہوگی رہنمائوں نے وفاقی وزیر توانائی و پانی و بجلی خرم دستگیر سے حیسکو کی کارکردگی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ انسانی زندگیاں نگلنے والے ظالم و جابر حیسکو افسران کی کرپشن کا بھی نوٹس لیں اور تاجروں اور کاروباری مراکز کو تحفظ فراہم کریں بصورت دیگر سخت ترین معاشی مشکلات کے دور میں تاجر اپنا احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کا فیصلہ ہوچکا ہے۔