مزید خبریں

Jamaat e islami

ڈاکٹر ایاز قادری سندھی ادب کا وہ عظیم نام تھے،مخدوم سعید الزماں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں ‘عاطف’ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ایاز قادری سندھی ادب کا وہ عظیم نام تھے جن کی تحریریں ہر دور کی ترجمان ہیں۔ سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں ‘عاطف’نے ڈاکٹر ایاز قادری کی 25 ویں برسی کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ایاز قادری معروف شاعر، افسانہ نگار، کہانی کار اور ماہر تعلیم تھے۔ جن کی شخصیت بہت ہمہ جہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایاز قادری کی سندھی زبان اور سندھی ادب میں خدمات ناقابل تلافی ہیں اور وہ سندھی ادبی بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے رکن، ایک بہترین استاد اور سندھی ادبی سنگت کے بنیادی رکن تھے۔ ان کے مطابق ایاز قادری کے افسانوں کے مجموعے بلو دادا کو بین الاقوامی شہرت ملی، جبکہ میکسم گورکی کا مشہور ناول آٹو بائیوگرافی ادبی بورڈ نے شائع کیا۔ سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں ‘عاطف’ نے مزید کہا کہ ادبی بورڈ ڈاکٹر ایاز قادری کی برسی پر ان کی علمی، ادبی، تعلیمی اور فکری خدمات کو سلام پیش کرتا ہے۔