مزید خبریں

Jamaat e islami

ووٹ کی طاقت گولی کی طاقت سے زیادہ ہے،مسعود احمد قریشی

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ریجنل الیکشن کمشنر مسعود احمد قریشی نے کہا ہے کہ ووٹ کے استعمال کے بغیر معاشرے کو ترقی دلانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ووٹ کی طاقت گولی کی طاقت سے زیادہ ہے آپ کا ایک ووٹ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن میرپور خاص کی جانب سے اور کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری اسکول کے تعاون سے قومی ووٹرز ڈے کے سلسلے میں کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری اسکول کے ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ای ڈی سی ٹو پریم چند، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوید عزیز، پرنسپل پروفیسر گورنمنٹ شاہ عبدالطیف بوائز ڈگری کالج، پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری اسکول جمیل قریشی، پرنسپل ماڈرن ہائی اسکول عبدالشاہد پٹھان، پروفیسر نوید سروش، آرٹس فائونڈیشن کے شہزادو ملک، بانھ بیلی کے محمد بخش کپری و دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ووٹ ایک گواہی ہے دین اسلام میں گواہی کی بہت زیادہ اہمیت ہے ووٹ امیدوار کے لیے سفارش ہے جبکہ ووٹ امیدوار کے منتخب کرانے کا مشورہ بھی ہے ہمیں ان تینوں باتوں پر عمل کرتے ہوئے ووٹ کا اندراج اور ووٹ دینے کی اہمیت کو محسوس کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کا اثر ایک خنجر کی دہار سے زیادہ تیز ہے اگر ہم اسے کسی صحیح شخص کے ہاتھ میں دیں گے تو وہ اس کا صحیح استعمال ہو گا اور اگر ہم اسے غلط ہاتھ میں دیں گے تو وہ اس کا غلط استعمال کرے گا تاریخ کے پس منظر کو دیکھا جائے تو پہلے حکومتیں تلوار کے زور پر حاصل کی جاتی تھیں اس کا صحیح استعمال 16ویں عیسوی کے بعد لوگوں نے محسوس کیا کہ ایک بہتر معاشرہ عوام کی رائے سے ہی قائم ہو سکتا ہے آج اگر ہمارے شہر ترقی نہیں کر رہے اس میں ہمارا بھی کردار شامل ہے اس کی وجہ ووٹ نہ دینے اور ووٹ داخل نہ کروانا ہے بہتر جمہوریت تبھی قائم ہو گی جب اپنے عوام اپنے ووٹ کی اہمیت کو پہچانیں گے جبکہ دیگر ترقی یافتہ ممالک میں ووٹ کے ڈالنے کا تناسب 95 فیصد ہے اور پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ نہیں بڑھ رہا اور عورتوں کے ووٹ ڈالنے اور اندراج کا تناسب مردوں کی نسبت بہت کم ہے آپ کے گھروں میں جن بھی افراد کا ووٹ اندراج نہیں ہے ان کا ووٹ داخل کرائیں آپ ووٹ تب ہی دے سکتے ہیں جب آپ ووٹ داخل کرائیں گے ووٹ آپ کے مستقل یا عارضی پتے دونوں میں سے کسی بھی ایک پر اندراج کرایا جا سکتا ہے آپ اپنے ووٹ کی تفصیلات جاننے کیلیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر سینڈ کر کے حاصل کر سکتے ہیں تقریب میں محکمہ پولیس، تعلیم، ریونیو افسران اور دیگر نے شرکت کی۔