مزید خبریں

Jamaat e islami

سانحہ آرمی پبلک اسکول پر آج بھی قوم رنجیدہ ہے ،عبدالجبار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردی کا واقعہ پر آج بھی پوری قوم رنجیدہ ہے، دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر پوری قوم کو غم اور صدمے میں مبتلا کیا لیکن پاک فوج نے جس طرح اس واقعے کے بعد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں جڑ سے اکھاڑ پھنکا ۔انہوں نے کہاکہ آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی قربانیوں سے پورے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملی اور دہشت گرد وں کی کمین گاہوں کا خاتمہ ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان کا ازلی دشمن بھارت پاکستان میں برسوں سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے جس کا مقصد پاکستان میں خوف وہراس اور بے امنی پھیلاکر پاکستان کو معاشی اور اقتصادی طورپر نقصان پہنچانا ہے لیکن پاکستان کی عوام اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے بھارت کو ہمیشہ ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ آج پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیا جاسکے۔