مزید خبریں

Jamaat e islami

ممتاز حسین سہتو کی قیادت میں ڈی آئی جی سکھر سے ملاقات

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیرممتا ز حسین سہتو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ڈی آئی جی سکھر جاوید احمد جسکانی ملاقات کی ۔ وفد میں صوبائی رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو، دوست محمدسہتو سمیت دیگر شامل تھے۔ جماعت اسلامی کے وفد نے دی آئی جی سکھر سے گھوٹکی میںڈاکوؤں ہاتھوں پولیس افسران و اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔ علاوہ ازیں ممتاز سہتو نے ڈی آئی جی سکھر کو ترجمان القرآن، ہفت روزہ وینجھار اور دینی کتب کا عطیہ بھی دیا۔