مزید خبریں

Jamaat e islami

سہون میں ہائی ٹیکنالوجی کا آپریشن تھیٹر قائم کردیا گیا

سہون (نمائندہ جسارت) کراچی اور گمبٹ کے بعد سہون سندہ کا تیسرا شہر ہے جس میں ہائی ٹیکنالوجی کا آپریشن تھیٹر بنایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سید عبداللہ شاہ انسیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹر مخدوم معین الدین صدیقی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ماڈلز اوٹی میں جو آج ورکشاپ کرائی گئی ہے اس دوران آپریشن تھیٹر کے اندر جو سرجری ہو رہی تھی وہ ہم براہ راست باہر دیکھ رہے تھے اور سیکھ رہے تھے۔ ڈاکٹر معین نے حاضرین کو بتایا کہ اس نئی ٹیکنالوجی کوآئی سی جی ٹیکنالوجی کہتے ہیں جس سے ڈائی انسانی جسم کے اندر ڈال کر آسانی سے لائیو سرجری کو آپریٹ کیا جاسکتا ہے اس جدید ٹیکنا لوجی کو پہلی بار یہاں عملی طور پر متعارف کرایا ہے جہاں لمس کے سینئر پروفیسر ڈاکٹرز نے ہمارے اسٹاف کی ٹریننگ کی ورکشاپ میں پاکستان کے ماسٹر ٹیوٹر ڈاکٹر ارشد ابڑو نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پنجاب کے گورنر کے ہمراہ اس ٹیکنالوجی کا افتتاح کیا تھا۔