مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹنڈو الہیار: تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر سوار چڑھ گیا

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) سلطان آباد تھانے کی حد میں واقعہ مہاجر گوٹھ کا رہائشی 15 سالہ نعیم عباسی کام سے ٹنڈوالہیار آرہا تھا کہ سلطان آباد اسٹاپ کے مقام پر میر پور خاص سے آنے والا تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر نعیم عباسی جو موٹر سائیکل پر سوار تھا چڑھ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سلطان آباد پولیس جائے حادثہ پہنچی اور لا ش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی، جہاں ڈاکٹر نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔نعیم عباسی گھر کا واحد کفیل تھا، نوجوان کو سیکڑوں افراد کی موجودگی میں آبائی قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔