مزید خبریں

Jamaat e islami

میرواہ گور چانی،العباس شوگر ملز کی جانب سے ڈرائیوروں کیلیے نقد انعامات

میرواہ گورچانی(نمائندہ جسارت)العباس شوگر ملز میرواہ گورچانی میرپور خاص ڈویژن کے تمام شوگر ملز سے بازی لے گیا صاف ستھرا گنا لوڈ کرکے لانے والی لوڈر گاڑیوں کے ڈرائیوروں میں نقد انعامات کا سلسلہ جاری اپنی پہچان آپ بنانے اور بہترین شوگر بنانے والی العباس شوگر مل میرواہ گورچانی کے کین جنرل منیجر محمد نواز جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم زمینداروں کسانوں کو تو بہتر سہولیات فراہم اور سرکاری نرخ پر خریداری کر رہے ہیں لیکن لوڈنگ ڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی کے لئے آگ کھوری اور کچے گنے سے پاک تازہ صاف ستھرا گنا لیکر انے والوں کو نقد انعام دے رہیں اور یہ سلسلہ سیزن کے اختتام تک جاری رہے گا نقد انعامات ملنے سے ڈرائیورز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔