مزید خبریں

Jamaat e islami

لاڑکانہ :پولیس اہلکاروں اور ان کے لواحقین میں چیکس تقسیم

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں اور ان کے لواحقین میں 44 لاکھ 98 ہزار 550 روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ کی زیر صدارت ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پولیس اہلکاروں اور ان کے لواحقین کے 96 ویلفیئر کیسز کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آفس کے آفس سپرنٹنڈنٹ خادم حسین کھوسو نے 44 لاکھ 98 ہزار 55 روپے کے چیکس تقسیم کیے جن میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں میں 16 لاکھ 23 ہزار 550 روپے کے 56 ، شادی گرانٹ کے 15 لاکھ 75 ہزار روپے کے 24 اور جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین میں 13 لاکھ روپے کے 16 چیکس تقسیم کیے گئے۔