مزید خبریں

Jamaat e islami

جیکب آباد ،پولیس مقابلے میں ایک ملزم مبینہ ہاف فرائی

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد پولیس نے ایک ملزم کو مبینہ مقابلے میں ہاف فرائی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدودمحمد علی بروہی لنک روڈ کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ملز م احمد علی ولد سلامت جکھرانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ہاف فرائی کیے گئے پولیس ترجمان کے جری اعلامیے کے مطابق ملزم سے ایک بگ مائوزر برآمد کیا گیا ہے ،ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ واردات کے ارادے سے گھات لگائے بیٹھا تھا کہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی احمد علی جکھرانی زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ اسکے سات ساتھی فرار ہو گئے احمد علی چار مقدمات میں مطلوب تھا ملزم کے خلاف صدر تھانے پر واقع کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ،زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو سول اسپتال لے جاکر طبی امداد دلوائی گئی۔