مزید خبریں

Jamaat e islami

میرواہ گورچانی،مدرسہ جامعۃ الہدیٰ میں گرم بستروں کی تقسیم

 

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی الخدمت فائونڈیش میرپورخاص مدرسہ جامعتہ الھدیٰ میں گرم بستر تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کے صدر نادر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا الخدمت فاؤنڈیشن وہ ادارہ ہے جو بغیر کسی فرقہ واریت کے خدمت کر رہے ہیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سرحد کے وزیر خزانہ ہو نے کے باوجود انہوں نے دنیاوی ساز و سامان کی تیاری کے بجائے آخرت کی تیاری کو اولیت دی یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج نے کہا کہ امانت اور دیانت میں سراج الحق کا کوئی ثانی نہیں سابق امیر جماعت اسلامی میرپورخاص لالا نور محمد نے کہا جو لوگ الخدمت فاؤنڈیشن کو یہ سامان بھیج رہے ہیں و قرآن مجید کے حکم کے مطابق اللہ پاک سے تجارت کر رہے ہیں ۔جماعت اسلامی میرپور خاص کے امیر رفیق چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی قوم پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا جماعت اسلامی نے بڑھ چڑھ کر ان کی خدمت کی ہے مولانا مودودیؒ نے جماعت اسلامی بنائی جو فی سبیل اللہ اللہ کی رضا کے لیے کام کررہی ہے۔تقریب کے آخر میں جماعت اسلامی میرپورخاص کے قیم ظفر اقبال مجاہد نے رقت انگیز دعا کرائی۔