مزید خبریں

Jamaat e islami

گنے کی فصل میں کسانوں کا معاشی قتل جاری ہے،علی گورایہ

فیصل آباد(جسارت نیوز)کسان بورڈ کے ضلعی صدرعلی احمدگورایہنے کہا ہے کہ گنے کی فصل میںکسانوں کا معاشی قتل جاری ہے، پابندی کے باوجود جگہ جگہ پر غیر قانونی کنڈے لگ گئے، سرکاری قیمت سے کم پر گنے کی خرید سے کسان پریشان ہیں ۔حکومت نے گنے کی فی من قیمت 300 روپے مقرر کر رکھی ہے اور شوگر ملوں کو بروقت ادائیگی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں لیکن فیصل آباد میں کسان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے جہاں پر شوگر ملوں کی جانب سے بروقت ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ غیر قانونی کنڈے لگ چکے ہیں جہاں پر کسان سے 300 روپے فی من کے بجائے 250 سے 260 روپے فی من گنا خریدا جارہا ہے اور اس کے علاوہ بھی غریب کسان کے ہزاروں روپے کاٹ لیے جاتے ہیں۔جس پر کسان انتہائی پریشان ہیں، فیصل آباد میں سمندری روڈ گوجرہ روڈی، تاندلیانوالہ روڈ، ستیانہ روڈ اور دیگر مقامات غیر قانونی کنڈے لگے ہوئے ہیں جنہوں نے سڑک پر گنوں سے لدی ٹرالیاں خرید کر کھڑی کر رکھی ہیں۔ان کا کہنا ہے حکومت فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے کر شوگر ملوں سے گنے کی ادائیگی یقینی بنوائے اور غیر قانونی کنڈے بند کروائے۔