مزید خبریں

Jamaat e islami

جنرل عاصم منیر سے امریکی جنرل کی ملاقات،دفاعی تعاون پر گفتگو

راولپنڈی ( آن لائن )کمانڈر امریکی سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک نے جی ایچ کیو کا دورہ کیااور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل مائیکل ایرک کے جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ،جنرل مائیکل نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے،آرمی چیف سید عاصم منیر سے کمانڈر سینٹ کام نے ملاقات کی اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام اورسیکورٹی صورتحال پرگفتگو کی گئی ،دفاعی اورسیکورٹی تعاون سمیت فوجی تعلقات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا،سینٹ کام کمانڈرنے انسداددہشت گردی،علاقائی امن ،فلڈریلیف میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا،آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد طورخم کا بھی دورہ کرے گا۔